بلوچستان اسمبلی کا اجلاس معمول کے مطابق دیر سے شروع ہو نے کی روایت برقرار
کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کا اجلاس معمول کے مطابق دیر سے شروع ہو نے کی روایت برقرار ارکان اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر سے اجلاس وقت پر شروع کروانے کا مطالبہ، پیر کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اڑھائی گھنٹے کی تاخیر سے شرو ع ہوا اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند نے کہا کہ ہم بارہ بجے اجلاس میں شرکت کے لئے آجاتے ہیں رمضان کا مہینہ ہے، تمام کام، عبادات ترک کرکے اجلاس میں شرکت کے لئے آتے ہیں مگر اجلاس دو گھنٹے تک شروع نہیں ہوتا لہٰذا وقت کی پابندی کی جائے جس پر ڈپٹی سپیکر بابرموسیٰ خیل نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی تعداد کم تھی جس کی وجہ سے اجلاس شروع نہیں ہوا۔ ثناء بلوچ نے کہا کہ اجلاس کو دو بجے رکھا جائے اور اگر ایک بھی ایم پی اے ہو تو کارروائی شروع ہونی چاہئے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ارکان کی عدم موجودگی کی وجہ سے کارروائی متاثر ہوتی ہے