کورونا کی تیسری لہر،صوبے میں تمام ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکول بندکردئیے گئے
کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت کے پیش نظر صوبے میں تمام ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکول فوری طور پر بندکردئیے گئے بلوچستان میں پرائمری اور مڈل اسکول پہلے سے بند ہیں۔سیکرٹری ثانوی تعلیم شیر خان بازئی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں بتایا کہ کورونا کی تیسری لہرکے پیش نظر این سی او سی کی ہدایت پر بلوچستان میں تمام ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکول فوری طورپربندکردئیے گئے تمام اسکول عیدالفطر تک بند رہیں گے اس سے پہلے محکمہ تعلیم نے بلوچستان میں پرائمری اور مڈل اسکول عید الفطر تک بند کئے تھے نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے میں میٹرک کے نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔