وزیراعلیٰ کے بیان کا جواب آئندہ اجلاس میں دونگا، صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند
کوئٹہ :پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کہا ہے کہ بہت سے لوگ شیشے کے دل رکھتے اور حساس مزاج ہیں وزیراعلیٰ کے بیان کا جواب آئندہ اجلاس میں دونگا، یہ بات انہوں نے پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ ایسے الفاظ ادا نہ کروں جن سے کسی کو تکلیف پہنچے گزشتہ اجلاس میں کچھ حقائق ایوان میں رکھے میری تقریر پر وزیراعلیٰ کا جواب آج اخبارات میں پڑھا جس پر اگلے اجلاس میں ایوان میں تفصیلی جواب دوں گا میری حتی الوسع کوشش ہوگی کہ کسی کی دل آزاری نہ کروں اور ہر ایک کو عزت دوں بطور سردار رند بھی میری یہ ذمہ داری ہے کہ بلوچستان کے کسی شخص کی بھی دل شکنی نہ کروں لیکن بہت سے لوگ شیشے کے دل رکھتے ہیں اور حساس مزاج واقع ہوتے ہیں وہ ددست ناراض ہوتے ہیں لیکن ان کا جواب اسی اسمبلی میں دوں گا