صحافی عبدالواحد کا قتل قابل مذمت ہے،صوبائی ترجمان نیشنل پارٹی
کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں صحافی عبدالواحد کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر میں امن و امان کی صورتحال روز بروز بگڑ رہی ہے۔صحافی اور دیگر شہری بھی محفوظ نہیں۔ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔کوئٹہ شہر میں صحافی کا قتل حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناقص کارکردگی کو واضح کررہی ہے۔نوجوان صحافی کے قاتلوں گرفتار کیا جائے اور عوام کو تحفظ دینے کیلیے اخبارات کا زینت بننے کے بجائے عملی اقدام کیے جائے۔ بلوچستان کے شاہراہیں پھر سے غیر محفوظ بنائے جارہے ہیں۔مسافر بسوں کو لوٹا جارہا ہے۔عوام میں عدم تحفظ کے احساس پھر بڑھ رہی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت کی غیر سنجیدگی و ناقص گورننس کے بدولت بلوچستان کے حالات دوبارہ 2013 سے قبل خونی حالات کی طرف دھکیلے جارہے ہیں۔صحافی برادری سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں خوف و ہراس کا شکار ہے۔لیکن حکومت وقت اخبارات و سوشل میڈیا میں گورننس و مثالی امن کے دعوے کرتے تکتی نہیں۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں بہترین حکمت عملی سے امن و مان کو بہتر کرنے میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔لیکن حکمرانوں کی غیر سنجیدگی بلوچستان میں خون کی دلدل میں دھکیلنا چاہتے ہیں جس کی کسی طور پر بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔بیان میں شہید صحافی عبدالواحد بلوچ کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک شہید صحافی کے بلند درجات فرمائے