کے پی کے بعد سندھ حکومت نے بھی کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے فوج سے مدد مانگ لی

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وفاق سے صوبے میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کردی خیبرپختونخوا حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی فوج سے مدد مانگ لی۔ دونوں صوبوں نے مراسلہ وفاق کو ارسال کردیا۔ سندھ حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول ایڈمنسٹریشن کی مدد کے لیے افواج پاکستان کو تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج وبا کو روکنے کیلئے سول انتظامیہ کی مدد کرے۔ این سی او سی اجلاس میں آرمی کی خدمات لینے کا فیصلہ ہوا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے