کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی عبدالواحد رئیسانی شہید
کوئٹہ :کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی عبدالواحد رئیسانی شہید ہوگئے کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر بینک کالونی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے صحافی عبدالواحد کو شدید زخمی کردیا عبدالواحد کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اللہ کو پیارے ہوگئے۔