پروفیسر حمید شاہوانی براہوئی زبان کی ترقی و ترویج و ادب کے حوالے سے ان کی قربانیاں بیش بہا ہیں، رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ پروفیسر حمید شاہوانی کے انتقال پر ان کے آبائی گاؤں مستونگ شمس آباد جا کر ان کے فرزند اظہار تعزیت کی اور کہا ہے کہ پروفیسر حمید شاہوانی براہوئی زبان کی ترقی و ترویج و ادب کے حوالے سے ان کی قربانیاں بیش بہا ہیں جنہیں ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ایسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جو اپنے قوم‘ سرزمین اور ادب کے حوالے سے جدوجہد کرتے ہیں ان کی سیاسی‘ ادبی اور زبان کی ترقی و ترویج‘ بلوچ کلچر کے فروغ میں مسلسل اور طویل خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایسے انسان کی قدر کرتی ہے جو اپنی نہیں بلکہ قومی و اجتماعی معاملات کے حوالے سے جدوجہد کرتے ہوئے امر ہوتے ہیں دریں اثناء بی ایس او کے سابق انفارمیشن سیکرٹری ناصر جان بلوچ کی ناگہانی انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے نوجوان جو نظریاتی اور فکری‘ تحریر و تقاریر‘ قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا نوجوان ناصر جان بلوچ کے نقش قدم پر چلیں اور بی ایس او کے خیالات و افکار‘ تحریر‘ تقاریر‘ جوش و جذبے کو مخلصانہ طریقے سے اپنائیں بی این پی اور بی ایس او کے رہنماء و کارکنان ایسے نوجوان کی قربانیوں کو مشعل راہ سمجھیں آج نظریاتی دوست ہم میں نہیں یقینا بی ایس او کے پلیٹ فارم سے ان کے خیالات و افکار اور مثبت سوچ و رجحانات کو پروان چڑھانے کیلئے عملی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا بی این کے مرکزی کمیٹی کے ممبر میر غلام نبی مری کے ماموں حاجی شیر جان مری کے انتقال پر انہیں بھی زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قومی تحریک میں مرحوم کی خدمات اور طویل جدوجہد کو فراموش نہیں کیا جا سکتا مرحوم کے گھر جا کر ان کے لواحقین سے بھی اظہار یکجہتی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے