نوجوان صحافی عبدالواحد رئیسانی کا قتل انتہائی افسوسناک ہے،محمد یوسف زہری
کوئٹہ:بلوچستان ایڈیٹرز فورم کے چیئرمین و سینئر صحافی محمدیوسف زہری نے کہا کہ نوجوان صحافی عبدالواحد رئیسانی کا قتل انتہائی افسوسناک ہے بلوچستان کے صحافی مسلسل دہشت گردی کا شکار ہورہے ہیں عبدالواحد نوجوان صحافی اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ابھر کر سامنے آرہے تھے اور معاشرے کی مظلوم عوام کی ترجمانی کررہے تھے ان کی قتل سے بلوچستان کے عوام اور صحافیوں کو شدید رنج ہوا ہے حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،جرائم پیشہ عناصر جب اور جہاں چاہے شہریوں کے جانوں سے کھیلتے ہیں، بلوچستان حکومت عوام کے جان و مال کے حفاظت کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے اکثر صحافی اپنے پیشہ ورانہ امور سے رات گئے تک تن دہی سے کام کرتے ہیں لیکن بد قسمتی سے بلوچستان صحافیوں کی حفاظت کے لئے سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئی صرف مذمت اور افسوس تک معاملہ کونبٹھایا جاتا ہے آئے روز کی دہشت گردی کی کارروائی سے بلوچستا ن کے عوام نوجوانوں کی لاشیں اٹھااٹھا کر تگ گئے ہیں اگر یہی حال رہا تو امن کے لئے پچھلے کئی سالوں سیکورٹی اداروں کی کوششیں راہیگا جاہیں گی انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی نوجوان صحافی عبدالواحد کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اور ان کے لواحقین شعیب رئیسانی ٗ نعمان رئیسانی کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔