کوہلو میں دیگر محکموں کی طرح محکمہ زکواۃ بھی طویل عرصے سے غیر فعال ہے
کوہلو:کوہلومیں محکمہ زکواۃ غیر فعال مستحقین کی معاشی مسائل بڑھ گئے۔ضلع کوہلو میں دیگر محکموں کی طرح محکمہ زکواۃ بھی طویل عرصے سے غیر فعال ہے جس کی وجہ سے غریب مستحقین کے امداد کا واحد امید بھی ٹوٹ چکا ہے جس کے باعث غریب لوگوں کی مالی امداد نہ ہونے کی وجہ سے مہنگائی اور سمارٹ لاک ڈاؤن سے معاشی مشکلات بڑھ گئے ہیں ضلع کے یتیموں اور غرباء نے بتایا ہے کہ ان کو گزشتہ 5سال سے محکمہ کی جانب سے امدادی راشن اورمالی امداد فراہم نہیں کی گئی ہیں محکمہ کے پاس حکومت کی جانب سے ہر سال غریبوں کے مدد کیلئے لاکھوں روپے آتے ہیں مگر نہ جانے یہ پیسے کہاں خرچ کئے جاتے ہیں ایک شخص نے بتایا کہ ضلع میں کرپشن کی حد ہوگئی ہے جس کی وجہ سے محکمہ زکواۃ میں مستحقین کے پیسے بھی بندر بانٹ ہوکر کرپشن کی نظر ہونے لگے ہیں اب یتیم اور غریب لوگ حیران ہیں کہ وہ کہاں جائیں اور کیا کریں کیونکہ ایک جانب مہنگائی اپنی عروج پر پہنچ چکا ہے تو دوسری جانب لاک ڈاؤن اور دیگر معاشی مسائل کے باعث ضلع کا غریب طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہوچکا ہے ضلع کے غریب مستحقین نے کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل آغا اور ڈپٹی کمشنر کوہلو عمران ابراھیم سے مطالبہ کیاہے کہ ضلع کے محکمہ زکواۃ کو مکمل طور پر فعال کیا جائے اور حکومت کی جانب سے غریب لوگوں کی امداد کیلئے ملنے والے بجٹ کو غریبوں تک فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ ماہ صیام میں غریب لوگوں کی امداد سے ان کے معاشی مسائل حل ہوسکے