کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بلوچستان میں فوج کی خدمات حاصل کرلی

کوئٹہ:حکومت بلوچستان کی ریکوزیشن پر بلوچستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اور این سی او سی کی ہدایات پر عملدآمد کرنے کے لئے صوبے میں پاک فوج کی خدمات حاصل کرلی گئیں، اتوار کو وزارت داخلہ کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق حکومت بلوچستان نے این سی او سی کی ہدایات اور کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عملدآمد کروانے کے لئے آئین کے آرٹیکل 245اور سی آر پی سی 1898کی شق 131(A)کے تحت پاک فوج کی خدمات کی ریکوزیشن دی تھی جس کے تحت بلوچستان میں فوج کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں اعلامیے کے مطابق فوج کے اہلکاروں کی تعیناتی اور تعداد حکومت بلوچستان اور پاک فوج کی انتظامیہ ملکر کر طے کریں گے اور فوج کی خدمات واپس کرنے کی تاریخ بھی تمام شراکت داروں کی مشاورت کے بعد این سی او سی کی جانب سے کیا جائیگا۔دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں این سی او سی کی ہدایات اور کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عملدآمد کروانے کے لئے ایف سی کی خدمات حاصل کئے جانے کا امکان ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے