قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے قریب کار گاڑی کو حادثہ ایک خاتون جاں بحق خاتون سمیت تین افراد زخمی
مستونگ :قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے قریب کار گاڑی کو حادثہ ایک خاتون جاں بحق خاتون سمیت تین افراد زخمی قومی شاہراہ پر کھڈ کوچہ کے قریب تیز رفتار کار گاڑی پل سے ٹکرانے کے بعد الٹی گئی حادثے میں دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا زخمیوں میں پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لسبیلہ پروفیسر نزہت سلطانہ راستے میں دم توڑ کر جاں بحق ہوگئیں جبکہ زخمیوں میں خاتون لکچرر گرلزکالج لسبیلہ مسمی(ن) محمداکبر اور ارسلان شامل ہیں۔