عبدالواحد رئیسانی کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقع سزا دی جائے، سلمان اشرف
کوئٹہ :بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے عبدالواحد رئیسانی کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عبدالواحد کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،بی یو جےکے صدر سلمان اشرف، سینئر نائب صدر شاہ حسین ترین، جنرل سیکرٹری فتح شاکر،نائب صدر فریداللہ، سینئرجوائنٹ سیکرٹری حفیظ اللہ شیرانی،جوائنٹ سیکرٹری فتح گلاب،سیکرٹری فنانس کفایت علی اور مجلس عاملہ کے اراکین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں نوجوان صحافی عبدالواحد رئیسانی کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،جرائم پیشہ عناصر جب اور جہاں چاہے شہریوں کے جانوں سے کھیلتے ہیں، بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت وقت کی زمہ داری ہے مگر حکومت اپنی یہ زمین داری پوری کرنے میں ناکام ہوئی ہے، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس مطالبہ کرتی ہے کہ عبدالواحد رئیسانی کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقع سزا دی جائے اور اپنے صحافیوں کا تحفظ یقینی بنا نے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائے۔ ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف بی یو جے احتجاج کا راستہ اپنا نے پر مجبور ہوگی۔