جائیداد کے تنازعے پر باپ دوبیٹوں سمیت قتل
سیالکوٹ :نواز کنڈا دبرجی چوک میں جائیداد کے تنازعے پر ملزمان نے باپ کو دوبیٹوں سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا۔سیالکوٹ کے علاقے نواز کنڈا دبرجی چوک میں جائیداد کے تنازعے پر ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں باپ اور دو بیٹے شامل ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ نواز کنڈا دبرجی چوک میں پیش آیا، اور مقتولین پر فائرنگ چچا زاد بھائیوں نے کی، اور فرار ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ اصغر اور اس کے دو بیٹے 24 سالہ اورنگزیب اور محمد افضل شامل ہیں، فائرنگ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی شناخت 31 سالہ وقاص اور 25 سالہ فہد کے ناموں سے ہوئی اور دونوں آپس میں سگے بھائی ہیں، جاں بحق اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔