بے احتیاطی کے باعث صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،سرداریارمحمد رند

کوئٹہ :پاکستان تحریک انصاف میں پارلیمانی لیڈر و وزیرعظم کے معاون خصوصی سرداریارمحمد رند نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کی تیسری لہر کافی شدید اور خطرناک ہے عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیرپر عملدرآمدکویقینی بنانا ہوگا۔ یہ بات انہو ں نے اتوار کو کورونا وائرس سے بچاو کی دوسر ی ڈوز لگانے کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کہی۔ سردار یارمحمد رند نے کہا کہ بے احتیاطی کے باعث صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے موجودہ صورتحال بہت نازک ہے ہمیں اسے بالکل آسان نہیں لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بزرگ شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں تاکہ وہ کوروناوائرس سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وارس کی تیسری لہر کافی شدید اور خطرناک ہے اگر شہریوں نے کورونا وائرس سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی نہ بنایا تو حالات قابو سے باہر ہوسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے