اس ہفتے مہنگائی کی اوسط شرح 17.68 فیصد رہی،شیری رحمن

اسلام آباد :نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ رمضان میں 20کلو آٹے کا تھیلا 68 روپے مہنگا ہوا ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ رمضان میں 20کلو آٹے کا تھیلا 68 روپے مہنگا ہوا ہے، مارکیٹ میں چینی انمول ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ہفتے مہنگائی کی اوسط شرح 17.68 فیصد رہی، حکومت نہ کورونا پر قابو پا سکی ہے نہ مہنگائی کے جن پر۔ شیری رحمن نے کہاکہ عوام ایک طرف کورونا سے مقابلہ کر رہی دوسری طرف مہنگائی سے لیکن حکومت آج بھی کنٹینر پر کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے