مستونگ لیویز فورس کی کاروائی ایک شخص گرفتار آٹھ کلو چرس برآمد
مستونگ : گھریلوں جھگڑے پرشوہر کی فائرنگ سے قتل ہونیوالی خاتون کا مقدمہ درج ہونے کے بعداسسٹنٹ کمشنر دشت عبدالمجیدجونیجو،تحصیلدار دشت ملک بہادرخان بنگلزئی,نائب تحصیلدار دشت حاجی عبدالمنان مینگل کے سربرائی میں لیویز فورس کی کاروائی ایک شخص گرفتار آٹھ کلو چرس برآمد دیگر نامزد ملزمان فرار،گرفتاری کیلئے چھاپے جاری تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز دشت کے علاقہ کلی حسنی تیرہ میل میں گھریلوں جھگڑے میں لیویز اہلکارمحمدانورنے آتشی اسلحہ سے فائرنگ کرکے اپنے بیوی کو شدید زخمی کردیاتھا زخمی خاتوں کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی،خاتون کے ورثا کے درخواست پر دشت لیویز تھانہ میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔اور اسسٹنٹ کمشنر دشت عبدالمجید جونیجو،تحصیلدار دشت ملک بہادرخان بنگلزئی،نائب تحصیلدار دشت حاجی عبدالمنان مینگل کے سربرائی میں لیویز فورس بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ شب نامزد ملزمان کے گھر کلی حسنی تیرا میل پر چھاپہ مار کر مقتولہ کے شوہر کے والد کوگرفتار کرلیا۔جب کہ چھاپہ میں گھر سے 8کلو گرام چرس بھی برآمد کرلی۔نامزد ملزمان کے گرفتاری کیلئے دشت لیویز فورس چھاپے مار رہی ہیں۔لیویز حکام نے کہاکہ خاتون کے قتل میں ملوث نامزد ملزمان کو ہرحال میں قانون کے گرفت میں لایاجائے گا۔