عوام نے لاک ڈاؤن میں تعاون نہ کیا تو بلوچستان میں بھی پاک فوج کی مدد لی جائیگی، لیا قت شاہونی
کوئٹہ: حکومت بلو چستان کے ترجمان لیا قت شاہونی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کو ر و نا کی تیسری لہر خطرناک ہے ایسے میں عوام اور تاجر برادری ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کر رہی اگر یہ باز نہ آئے تو مجبوراً ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے پاک فوج سے مدد لینا ہوگی۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو آفیسرز کلب کوئٹہ میں پر یس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس کی تیسری لہر نے جنوبی ایشیاء کو سب سے زیادہ متاثر کیا کورونا کی تیسری لہر نے بھارت میں تباہی مچادی انھوں نے کہاکہ کورونا کی گھمبیر صورتحال سے بچنے کے لئے احتیاط لازم ہے کورونا کی پہلی لہر پر ہمارے عوام نے حکومت کا ساتھ دیا، ایس او پیز پر عمل درآمد ہوتا رہا لیکن اب وہ پس و پیش سے کام لے رہی ہے حکومتی ترجمان کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں ہفتہ اتوار کو سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا تھا افسوس کی بات ہے کہ تاجر برادری لاک ڈاون پر عمل درآمد کو تیار نہیں عوام ایسی صورتحال نہ بنائیں کہ آج مارکٹیں بند ہے کل پورا شہر بند کرنا پڑے اگر عوام نے لاک ڈاؤن میں تعاون نہ کیا تو بلوچستان میں بھی پاک فوج کی مدد لی جائیگی انھوں نے کہاکہ بلوچستان میں کوروناوائرس کے بچوں میں کیسز کی شرح 16 فیصد ہے 1 سے 14 سال کے 292 بچے کورونا سے متاثر ہوئے لیکن کورونا سے متاثرہ تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ کورونا کی پہلی لہر نے عوام کو خوف زدہ کیا مگر اب نہیں کو رونا کے نام کو عوام سنجیدہ نہیں لے رہی کیا کورونا کا نام تبدیل کیا جائے وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو پاک افواج کا تعاون ہوگا، ایس او پیز کی پاسداری کے لئے آئی جی پولیس اور تمام ڈی سیز کو احکامات جاری کر دئیے ہیں۔