گورنر پنجاب سے جہانگیر ترین گروپ کے ارکان کی ملاقات

لاہور: گورنر پنجاب سے جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنماؤں کے رابطے سامنے آگئے۔ چودھری سرور نے وزیراعظم عمران خان سے ترین گروپ کے رہنماؤں کی ملاقات جلد یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرنے کا وعدہ کرلیا۔

گورنر پبجاب سے جہانگیر ترین گروپ کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض اور صوبائی وزراء اجمل چیمہ، خیال احمد کاسترو سمیت دیگر نے ملاقات کی۔ راجہ ریاض اور دیگر نے گورنر پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا۔ چودھری سرور نے یقین دہانی کرائی کہ آپ کے جو بھی تحفظات ہیں ان کو دور کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے