ڈسٹرکٹ سیشن جج مستونگ کی عدالت سے سابق ڈی ایس پی تاج محمد باعزت بری
مستونگ : مستونگ ڈسٹرکٹ سیشن جج مستونگ کی عدالت سے سابق ڈی ایس پی تاج محمد باعزت بری ہوگئے۔ت گزشتہ سال 4 اپریل 2020 کو ایف سی مستونگ نے بغیر سرچ وارنٹ کے پڑنگ آباد میں سابق ڈی ایس پی تاج محمد کے گھر کا آپریشن کیا اور تاج محمد کو ان کے لائسنس یافتہ اسلحہ سمیت گرفتار کرکے بارہ (12) روز تک حبس بیجا میں رکھنے کے بعد لیویز تھانہ ولی خان میں بجرم 13E مقدمہ درج کرا کر سیشن جج کی عدالت میں کیس چالان کی۔ایک سال سے زائد عرصہ مقدمہ کا کیس عدالت میں جاری رہنے کے بعد گزشتہ روز مورخہ 22/4/2021 کو سیشن جج مستونگ کی عدالت نے مزکورہ کیس خارج کرکے سابق ڈی ایس پی تاج محمد کو باعزت بری کردیا