قومی اسمبلی،سانحہ کوئٹہ شہداء، ایم این اے پیر فضل شاہ کی بھابھی، سابق آئی جی ناصر درانی کے کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی
اسلام آباد :قومی اسمبلی میں سانحہ کوئٹہ شہداء، ایم این اے پیر فضل شاہ کی بھای، سابق آئی جی ناصر درانی کے کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی صدارت میں ہوا جس میں سانحہ کوئٹہ شہداء، ایم این اے پیر فضل شاہ کی بھابھی، ناصر درانی سابق آئی جی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی مولانا عبدالکبر چترالی نے دعا کرائی۔اجلاس کے دور ان اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہاکہ یہ ایوان کوئٹہ دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ اٰنہوں نے کہاکہ سابق آئی جی ناصر درانی کی خدمات کے صلے میں صدر مملکت ہلال امتیاز سے نوازیں۔ اجلاس کے دور ان رمیش کمار وانکوانی کے بھائی کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔