فوج ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے پولیس کی مدد کرے گی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ فوج ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے پولیس کی مدد کرے گی، لاک ڈاؤن نہیں کر رہے، لوگوں نے احتیاط نہ کی تو سب کچھ بند کرنا پڑے گا، مثبت کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو ہسپتالوں پر بوجھ بڑھے گا، گھر سے باہر جاتے ہوئے ماسک استعمال کریں۔
قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کے اجلاس سے وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، بہت کم لوگ ایس او پیز پر عمل درآمد کر رہے ہیں، شہری ماسک کا استعمال ضرور کریں، ماسک پہننے سے آدھا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں آکسیجن کی کمی ہوگئی ہے، ہمارے ہاں وہ حالات نہیں جو ہندوستان میں ہیں، بھارت جیسے حالات ہو گئے تو شہر بند کرنا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لوگ آج کہہ رہے ہیں لاک ڈاؤن کر دیں، لاک ڈاؤن اس لیے نہیں کر رہا کیوں کہ مزدور اور غریب طبقہ متاثر ہوگا۔ ہماری مساجد میں ایس او پیز پر عمل ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے