آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، ہمیں اس پر سخت تشویش ہے،شیری رحمن

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینٹرشیری رحمن نے کہاہے کہ حکومت نے پارلیمان کو مسلسل بائی پاس کیا، جاری آرڈیننس تاحال پارلیمنٹ میں پیش نہیں کئے گئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنا دیا ہے۔ ایچ ای سی، اسٹیٹ بینک اور دیگر اداروں متعلق آرڈیننس جاری کئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ایک ہفتے سے جاری ہے، آرڈیننس تاحال پارلیمان میں پیش نہیں کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق آرڈیننس اسمبلی جلاس کے پہلے دن رکھنے چاہئے تھے۔ آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، ہمیں اس پر سخت تشویش ہے، حکومت کے غیر آئینی رویے کی مذمت کرتے ہیں۔ یکے بعد دیگرے آرڈیننس جاری کئے گئے ہیں، جن کا قوم کو نہیں پتہ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے پارلیمان کو مسلسل بائی پاس کیا ہے۔ ایچ ای سی کی خودمختاری پر واضح حملہ کیا گیا ہے۔ آرڈیننس 120 کے لئے ہوتا ہے، یہ حکومت 120 دن کی توسیع پر چل رہی۔ اداروں کو تباہ کرکے پارلیمان کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔شیری رحمن نے کہا کہ ان کا نام ایڈہاک سرکار اور تباہی سرکار رکھا گیا ہے۔ انہوں نے ہر ادارے کو تباہ کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے