کوئٹہ سرینا ہوٹل میں دھماکے کوبلوچستان کی ترقی پر کاری ضرب ہے، سینیٹرز،صوبائی وزراء،ارکان صوبائی اسمبلی
کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی وسینیٹر سعیداحمد ہاشمی،منظورخان کاکڑ،سرفراز بگٹی، رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو،صوبائی وزراء سردار محمد صالح بھوتانی،ظہور بلیدی،سلیم کھوسہ،عمر جمالی، زمرک خان اچکزئی،میر عارف جان محمد حسنی،ارکان صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ، میر زابد علی ریکی،بلوچستان عوامی پارٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید حسنین ہاشمی،پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک،جنرل سیکرٹری سیداقبال شاہ سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی،پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر جمال شاہ کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات نصیرخان اچکزئی،سابق صوبائی وزیر جعفر خان مندوخیل،سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر رقیہ ہاشمی،بی اے پی کے مرکزی رہنما سردار نوراحمد بنگلزئی نے اپنے مذمتی بیانات میں کوئٹہ سرینا ہوٹل میں دھماکے کوبلوچستان کی ترقی پر کاری ضرب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد جتنی مرضی کوشش کر لیں وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے پاکستانی قوم باالخصوص بلوچستان کے عوام نے تہیہ کر لیا ہے کہ اب ہماری منزل ترقی یافتہ اور خوشحال بلوچستان ہے جس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتاملک دشمن عناصراپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے دہشت گردی کے ناسورکے خاتمے کیلئے پوری قوم یکجاہے اوریکجا رہے گی شکست دہشت گردوں کا مقدر ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبار ک میں دہشتگردی کے واقعات روایات اور اسلامی اقدار کی کھلی مخالفت ہیں دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے زخمیوں اور شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور جلد ہی ہم پرامن اور ترقی یافتہ بلوچستان کا خواب پورا ہوتا دیکھیں گے۔