کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تدفین کردی گئی شہر کی فضاء سوگوار رہی

کوئٹہ : کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تدفین کردی گئی شہر کی فضاء سوگوار رہی، گزشتہ شب کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہونے والے پانچ افراد کو مقامی قبرستانوں میں ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں شہداء کے عزیز و اقارب سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی دوسری جانب کوئٹہ شہر کی فضاء بھی سوگوار رہی سڑکوں کو ٹریفک بھی معمول سے کم دیکھائی دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے