کوئٹہ دھماکے میں افطار کے لئے جانے والے پانچ دوست زخمی ہوئے
کوئٹہ : کوئٹہ دھماکے میں افطار کے لئے جانے والے پانچ دوست زخمی ہوئے، گزشتہ شب کوئٹہ کے سرینا ہوٹل میں اسسٹنٹ کمشنرز بلال بشیر، اعجاز احمد، محکمہ انڈسٹریز لاہور میں اسسٹنٹ دائریکٹر راجا طاہر، عرفان اور عطاء اللہ افطار کرنے کے لئے سرینا ہوٹل گئے جہاں سے وہ نکل رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوگیا جس میں پانچوں دوست زخمی ہوگئے جو کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں