پنجاب کے وزیر محسن لغاری تفتیش کے لیے نیب طلب
راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب کے ایک اور صوبائی کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔
نیب راولپنڈی نے صوبائی وزیر پنجاب محسن لغاری کو بھی تفتیش کے لیے طلب کر لیا۔ محسن لغاری کو 4 مئی کو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم محسن لغاری سے تفتیش کرے گی محسن لغاری کو 2018 تا 2019 میں شوگر سبسڈی کا ریکارڈ بھی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سے قبل نیب نے سابق صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری کو طلب کیا اور پنجاب کے صوبائی وزیر تجارت میاں اسلم اقبال کو بھی طلب کیا ہے۔