ہمیں عوام اور اساتذہ ونجی تعلیمی اداروں کا تعا ؤن ضروری ہے‘بشریٰ رند

کوئٹہ :صوبائی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ بچوں کے تعلیمی سال میں تعلیمی سلسلے کاباربار منقطع ہونا قابل تشو یش ضرور ہے لیکن کورونا کے خطرناک حدتک پھیلا ؤ کو روکنے کیلئے اسکولوں کی عاراضی بند ش جیسے فیصلے لینے پڑر ہے ہیں اس حوالے سے ہمیں عوام اور اساتذہ ونجی تعلیمی اداروں کا تعا ؤن ضروری ہے ہمیں بچوں کے بہتر مستقبل اوراس خو فناک بیماری کو روکنے کیلئے مل جل کر ان اقدامات پر عملدرآمد کرنا ہوگا انہوں نے اپنے ایک بیان میں اس امر پر زور دیا کہ اس حوالے سے کئے گئے حکومتی فیصلو ں پر ہر صورت میں سختی سے عملد رآمد کر ایا جائے گا اور کسی سے بھی نرمی نہیں بر تی جائے گی ہمیں یہ بات سمجھنا چائیے کہ ان فیصلوں پر عملد رآمد نہ کرکے ہم خوداور اپنے اردگرد اس موذی مرض کو پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ بلا شبہ قوموں کی ترقی کا زار معیاری تعلیم اور جدید ٹیکنا لوجی پر دسترس کے حصول سے جڑا ہوا ہے۔ مگر انسانی زندگی اور صحت ہمیشہ اولین ترجیی ہوتی ہے صوبائی حکومت ایک منتخب جمہوری حکومت ہے۔حکومت سے ذیادہ کس کو تعلیمی سال کے ضیا ئع ہونے کا احساس ہوسکتا ہے کہ عوام نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اُس پر پورااتر نے کی بھرپور کوشیش کررہے ہیں۔عوام کو بھی چائیے کہ اس عالمی وباء کو سنجید گی سے لیتے ہو ئے ایس اؤ پیز پر سختی عمل درآمد کریں اور ضمن میں حکومت کے ساتھ بھی تعاؤن کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے