کمزور طبقے کی ضروریات پوری کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم
نوشہرہ: وزیراعظم نے کہا ہے کہ طاقتور قانون کے نیچے نہیں آنا چاہتا، شوگر مافیا بھی قانون کے تابع نہیں آنا چاہتا، شوگر مافیا مہنگی چینی بیچتا ہے، ٹیکس بھی ادا نہیں کرتا، کمزور اور طاقت ور کیلئے ایک ہی قانون ہونا چاہیے نوشہرہ میں جلوزئی ہاؤسنگ سکیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے کم آمدنی والے افراد کو اپنا گھر میسر آئے گا، جو معاشرہ غریب طبقے کا خیال نہیں رکھتا وہ ترقی نہیں کرتا، کسی بھی معاشرے کی پہچان امیر لوگوں کے رہن سہن سے نہیں ہوتی، کمزور طبقے کی ضروریات پوری کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، پورےملک میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیا، ہم نے پوری کوشش کی سرکاری زمین پر سستے گھر بنیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر گھر پر حکومت نے 3 لاکھ روپے سبسڈی دی، بینکوں سے معاہدہ کیا ہے کہ شرح منافع 3 فیصد ہو، جو معاشرہ غریب طبقے کا خیال نہیں رکھتا وہ ترقی نہیں کرتا، معاشرے کی پہچان امیر لوگوں سے نہیں ہوتی،
معاشرے کی پہچان کمزور طبقے کی زندگی سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت ہیلتھ سیکٹر میں انقلاب لے آئی، امیر ترین ملک بھی سارے شہریوں کو ہیلتھ کوریج نہیں دے سکتے وزیراعظم نے مزید کہا کہ قانون کی بالادستی کا مطلب ہے طاقتور کو قانون کے نیچے لانا، طاقتور قانون کے تابع نہیں آنا چاہتا، شوگر مافیا بھی قانون کے تابع نہیں آنا چاہتا، شوگر مافیا کو بھی کچھ کہیں تو سمجھتے ہیں ہم کوئی خاص لوگ ہیں، وہ پی ڈی ایم جیسے الائنسز کرتا ہے، یہ اتحاد بنا کر حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کا مقصد صرف ایک ہے کہ ہمیں قانون کے نیچے نہ رکھیں قبل ازیں وزیراعظم نے نوشہرہ جلوزئی میں نیا پاکستان فلیٹس کا سنگ بنیاد رکھا۔ عمران خان نے پودا بھی لگایا۔ گورنر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھی تقریب شریک ہوئے۔