مذاکرات کامیاب سعد رضوی رہا
لاہور: حکومت اور کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے سربراہ سعد رضوی اور گرفتار کارکنان کی رہائی کا امکان ہے دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کے بعد معاملات طے پاگئے، کالعدم تحریک لبیک ملک بھر سے تمام تر دھرنے ختم کرے گی، مسجد رحمتہ للعالمین سے بھی دھرنے کو ختم کیا جائے گا، بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا، جن لوگوں کے خلاف مقدمات درج ہیں ان کا بھی اخراج کیا جائے گا۔