صوبے میں ہینڈی کرافٹ کے شعبے میں ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،جام کمال

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی 22-2021 کے لیے محکمہ انڈسٹریز اور داخلہ ڈیپارٹمنٹ کی مجوزہ ترقیاتی اسکیموں اور انکے کانسپٹ پیپرز سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری اطلاعات، ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز، ایم ڈی لیڈا اور دیگر متعلقہ حکام نے شر کت کی۔اجلاس کو محکمہ صنعت و حرفت نے بر یفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں حب انڈسٹریل اینڈ ٹریڈنگ اسٹیٹ کی بہتری کیلئے اسکیم اور کوئٹہ میں انویسٹرز کی سہولت کیلئے ون ونڈو فیسلی ٹیشن سینٹر کے قیام کا بھی منصوبہ تجویز کیا گیا ہے،آئندہ مالی سال کیلئے ژوب میں منی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا منصوبہ بھی تجویز کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ چمن، سبی اور زیارت میں کارپیٹ سینٹرز کی بحالی کے مجوزہ منصوبے کا کانسپٹ پیپر تیار کئے گئے ہیں،کوئٹہ انڈسٹریل اینڈ ٹریڈنگ اسٹیٹ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے مجوزہ منصوبے کے کانسپٹ پیپر کی منظوری دی گئی ہے۔محکمہ داخلہ نے بر یفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پی ایس ڈی پی 22-2021 کے لیے 6 اضلاع میں سی ٹی ڈی کمپلیکس تعمیر کرنے کا منصوبہ اورآئندہ مالی سال میں پولیس اسٹیشنز کے قیام کا بھی منصوبہ تجویز کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان نے تمام کارپیٹ سینٹرز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ زیر تعمیر ماربل سٹیز کی توسیع کا منصوبہ نئی پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے صوبے میں ہینڈی کرافٹ کے شعبے میں ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ہینڈ میڈ کارپٹ انڈسٹری کی بحالی کا جامع پلان بنایا جائے انہوں نے کہاکہ پولیس اور لیویز فورس کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں ماڈرن پولیسنگ اور ہولسٹک سیکورٹی پلاننگ کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے