شام میں روسی طیاروں کی بمباری سے 200 افراد ہلاک
دمشق: روسی طیاروں کی شام میں بمباری کے نتیجے میں 200 افراد ہلاک ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر پالمیرا میں روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 200 افراد ہلاک ہوگئے، روس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملے میں دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 200 کے قریب دہشت گرد مارے گئے جب کہ 24 گاڑیاں اور 500 کلو کے قریب دھماکا خیز مواد کو بھی تباہ کردیا گیا روس کے مطابق حملہ کی جگہ سے دہشت گرد شام کے مختلف شہروں میں حملوں کی منصوبہ بندی کرتے تھے اور اسلحہ سمیت دیگر بارودی مواد بھی بنایا جاتا تھا جب کہ آئندہ صدارتی انتخابات سے قبل شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کی منصوبہ بندی یہاں کی جارہی تھی دوسری جانب شام میں برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق روسی فضائیہ نے 220 کے قریب حملے کیے جس کے نتیجے میں صرف 26 دہشت گرد مارے گئے۔