بلوچستان میں کورونا وائرس سے مزید دو افراد جاں بحق 60نئے کیس رپورٹ

کوئٹہ :بلوچستان میں کورونا وائرس سے مزید دو افراد جاں بحق جبکہ 60نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی طور پر متاثر افراد کی تعداد 21ہزار ہوگئی، محکمہ صحت کے کوروناوائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو بلوچستان میں کورونا وائرس سے دو افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ابتک ہونے والی اموات کی تعداد 225ہوگئی،رپورٹ کے مطابق صوبے میں 710ٹیسٹ کئے گئے جن میں پانچ اضلاع کوئٹہ سے 49،کیچ اور خضدار سے چار، چار،پنجگور سے دو جبکہ سوراب سے ایک کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 21ہزار ہوگئی جبکہ 555ٹیسٹ کے نتائج آنے باقی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں 48افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 19812ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 963ہے جن میں سے 20مریض ہائی آکسیجن فلو پر زیر علاج ہیں،رپورٹ کے مطابق تعلیمی اداروں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 170افراد کے ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 19میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی شرح 8.45فیصد رہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے