کورونا کی تیسری لہر مزید 73 جانیں لے گئی، 5152 نئے مریض

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 73 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 16 ہزار 316 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 61 ہزار 437 ہوگئی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 152 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 70 ہزار 338، سندھ میں 2 لاکھ 72 ہزار 729، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 6 ہزار 500، بلوچستان میں 20 ہزار 940، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 182، اسلام آباد میں 70 ہزار 79 جبکہ آزاد کشمیر میں 15 ہزار 669 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 12 لاکھ 4 ہزار 529 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 ہزار 162 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 62 ہزار 845 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 515 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 73 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 316 ہوگئی۔ پنجاب میں 7 ہزار 457، سندھ میں 4 ہزار 553، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 899، اسلام آباد میں 642، بلوچستان میں 223، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 439 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے