نجی اسکولوں نے عمل درآمد نہ کیا تو انکے خلاف کارروائی کی جائے گی ،لیا قت شاہونی

کوئٹہ :حکومت بلو چستان کے ترجمان لیا قت شاہونی نے کہاہے کہ صوبہ میں کورونا وا ئر س کے کیسز کی شرح میں یکسر ا ضا فہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے صورتحال کے پیش نظر اسکو لو ں جامعات کو بند کیا گیا ہے اور دفاتر میں حاضری بھی کم کر دی گئی ہے اگر نجی اسکولوں نے عمل درآمد نہ کیا تو انکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے پیر کو آفیسرز کلب کوئٹہ میں پر یس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کی تیسری لہرپوری دنیا میں خطرناک صورتحال اختیارکرچکی ہے تیسری لہر نے بھارت میں تباہی مچادی ہے کورونا کی تیسری لہر زیادہ تیزی سے پھل رہی ہے لوگ خوف کے باعث کورونا کے ٹیسٹ کرانے نہیں آرہے اگر کیسز میں اسی طرح اضافہ ہوا توعیدتک 20سے 25فیصد تک کیسزبڑھ سکتے ہیں ترجمان کا کہنا تھاکہ ملک میں کیسز میں اضافے کے بعد زیادہ متاثرہ اضلاع میں لاک ڈاؤن کی سفارش کی گئی ہے بلوچستان میں کورونا کے پھیلاو کے پیش نظردفعہ 144 لگادی گئی ہے سر کاری دفاتر میں ملازمین کی تعداد کم کردی گئی ہے ہفتہ اوراتوار کو کاروبار بند کرنے کافیصلہ کیاگیاتھالیکن ہفتے اور اتوار کے روزبہت سی مارکیٹیں بندنہیں ہوئیں،جرمانہ بھی کیا گیا انھوں نے دعوی کیاکہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسزکی پھیلاو کی شر ح 10فیصد تک پہنچ گئی کیسزمیں اضافے کے بعداین سی اوسی کے فیصلے کے مطابق اسکول بندکرنے کافیصلہ کیا گیا جا معہ بلوچستان کو بھی دس دن کیلئے بند کردیاگیاایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ سرکاری اسکولوں کے ساتھ پرائیویٹ اسکول بھی بند ہوں گے اگر پرائیویٹ اسکول بند نہیں ہوئے تو کاروائی کی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے