جامعہ بلوچستا ن کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر 30اپریل تک بند کردیاگیا

کوئٹہ :جامعہ بلوچستا ن کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر 30اپریل تک بند کردیاگیا، رجسٹرار جامعہ بلوچستان گل محمد کاکڑ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران جامعہ سے وائرس کے کیس رپورٹ ہونے پر ڈینز کمیٹی نے جامعہ میں تعلیمی سرگرمیاں آج سے 30اپریل تک ملتوی کردی ہیں تاہم جامعہ کا انتظامی عملہ کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ فرائض کی ادائیگی جاری رکھے گا اعلامیے کے مطابق امتحانات، وائیوا، داخلہ ٹیسٹ اعلان کردہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے