پی ٹی آئی کی الٹی گنتی شروع ہوگئی، شیری رحمان

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں سینیٹ نشست پر شکست، ضمنی انتخابات میں مسلسل ہار کے بعد وفاقی کابینہ میں بحرانی کیفیت اور پنجاب میں جہانگیر ترین بلاک سامنے آگیا ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 3مشیروں کا ایک دم استعفیٰ دینا یہ سب نوشتہ دیوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مگر خان صاحب کی آنکھوں پر اقتدار کی پٹی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے