ٹی ایل پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، شیخ رشید احمد

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے وزیر داخلہ شیخ رشید نے وفاقی دارالحکومت میں سستا بازار کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی نے 192 جگہوں کو بند کیا تھا لیکن اس وقت صرف لاہور کا یتیم خانہ چوک بند ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے کل ناموس رسالت ﷺ سے متعلق اہم بیان دیا تھا۔ کسی صورت گستاخی کو قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ 20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کر دیں گے۔ ٹی ایل پی کے اکاؤنٹ اور شناختی کارڈ بھی بلاک ہوں گے۔ 20 اپریل کو راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کو راستے کھلے ملیں گے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھے یقین ہے جہانگیر ترین کا معاملہ ٹھنڈا ہو جائے ہو گا۔ رمضان کے سستے بازاروں کے ذریعےعوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے