رحیم یارخان،جن نکالنے کیلئے بدترین تشدد، خاتون کا بازو ٹوٹ گیا

رحیم یار خان :رحیم یارخان میں جعلی عامل نے جن نکالنے کے دوران خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کا بازو توڑ دیا، ویڈیو منظر عام پر آگئی۔پولیس کے مطابق گلشن عثمان کی رہائشی خاتون نازیہ بی بی کے مطابق ان کی بھابھی مسرت بیگم کو مڈ درباری کے علاقے میں دم کرانے پیر صفدر شاہ کے پاس لے گئی تھی۔ملزم نے جن نکالنے کی کوشش میں خاتون پر بدترین تشدد کیا اور بازو توڑ دیا، ویڈیو میں خاتون پر تشدد دیکھا گیا،ملزم کے خلاف تشدد کی درخواست تھانہ سی ڈویڑن میں دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے