گردی جنگل میں لیویز کی کاروائی تین ڈاکو گرفتار

دالبندین : گرد ی جنگل میں لیویز کی کاروائی تین ڈاکو گرفتار اسسٹنٹ کمشنر دالبندین جاوید ڈومکی اور تحصیلدار چاغی جاوید کرد کے احکامات کی روشنی میں کیو آر ایف لیویز فورس دالبندین کی کمانڈر کریم نوتیزئی کی سربراہی میں رات گئے گردی جنگل میں کارروائی تین مسلح ڈاکو سلیمان ولد درمحمد رہائش واشک، کرم شاہ ولد فقیر شاہ رہائش کلی شے مستیاں چاغی اور گل احمد ولد شیر محمد رہائش ماہیان چاغی کوگرفتارکرلیا ملزمان دالبندین سٹی اور چاغی میں چوری و ڈکیتی کے درجنوں واقعات میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل اور ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلی گئی موٹر سائیکل 4اپریل 2021 کو دالبندین بازار سے چوری ہوئی تھی مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے