آرمی چیف کا فوجی فاؤنڈیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں فوجی فاؤنڈیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کا مینجنگ ڈائریکٹر فوجی فاوَنڈیشن وقار احمد ملک نے استقبال کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فوجی فاؤنڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے معیاری خدمات کے لیے فوجی فاؤنڈیشن کے عزم اور کارکردگی کی تعریف کی جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن کو مکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔
آرمی چیف نے 100 بیڈز پر مشتمل اسپتال اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ اسکول آف نرسنگ کا افتتاح کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
فوجی فاؤنڈیشن 1954 سے مسلسل قومی خدمت میں مصروف عمل ہے اور فوجی فاؤنڈیشن ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔