مسافر بس کو آگ لگنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، لالا یوسف خلجی

کوئٹہ :بلوچستان امن جرگہ کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے مسلم باغ میں مسافر بس کو آگ لگانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے پشتون بلوچ روایات کے منافی اقدام قراردیا ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالا یوسف خلجی نے کہا کہ بلوچستان میں قومی شاہراہیں سنگل ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں جس میں ابتک سینکڑوں افرادکی جاں بحق اورزخمی ہوچکے ہیں گزشتہ دنوں مسلم باغ میں حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہمیں دکھ ہوا ہے اور ہم متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روڈ حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ کی تحویل میں کھڑی مسافر بس کو آگ لگنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے یہ کم ہے یہ صوبے میں پشتون اور بلوچ روایات کے منافی اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صدیوں سے پشتون،بلوچ سمیت دیگر برادراقوام صدیوں سے بھائیوں کی طر ح آباد ہیں مسلم باغ میں مسافر بس کو جلانے سے پشتون بلوچ قبائل کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور متاثرہ بس کے مالکان کوہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں اور انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ بس جلانے میں ملوث عناصر کو فوری طورپر گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دلائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے