وزیر داخلہ نے مسعود بگٹی کی چھاپے کے دوران زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی قلات سے فوری رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے تحصیلدار خالق آباد منگوچرمسعود بگٹی کی اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے کے دوران زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی قلات سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیر داخلہ نے زخمی تحصیلدار مسعود بگٹی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔وزیر داخلہ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی وجوہات کا تعین کر کے رپورٹ پیش کی جاے وزیر داخلہ نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے