کوہلو میں فورسز کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ بارود برآمد
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کوہلو میں فورسز نے کارروائی کرکے بھاری اسلحہ و بارود برآمد کرلیااسسٹنٹ کمشنر کوہلو کے مطابق لیویز کیو آر ایف نے حساس اداروں کی اطلاع پر دکی کے سرحدی پہاڑی سلسلے سیاہ کوہ کلیانی میں تخریب کاروں کے ٹھکانے پر کارروائی کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولا بارود برآمد کرلیا اسسٹنٹ کمشنر کوہلو نے بتایا کہ برآمد ہونے والے اسلحہ اور بارود میں 82 مارٹر گولے، 52 ہیڈ گرنیڈ، 7 آر پی جی اور متعدد گولیاں شامل ہیں، اور تخریب کار اس اسلحے کو ضلع میں بڑی تخریبی کارروائی میں استعمال کرنا چاہتے تھے۔