کراچی ،بیوی کے قاتل شوہر کو سزائے موت کا حکم

کراچی: ماڈل کورٹ جنوبی نے بیوی کے قتل میں ملوث شوہر کو سزائے موت سنادیپولیس کے مطابق ملزم نے 2019 میں اپنی 55 سال کی بیوی سکینہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا اور واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں بلوچ کالونی تھانے میں درج کیاگیاکراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ملزم عبدالجبار کو قتل کے مقدمے میں سزائے موت سنائی جب کہ اسلحہ رکھنے کے جرم میں مزید 10 سال قید کی سزا کا حکم دیا گیا عدالت نے ملزم پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جو دیت کی صورت میں مقتولہ کے لواحقین کو دینے کا حکم دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے