کوئٹہ میں کورونا کے کیسز کی شرح 9فیصد تک پہنچ گئی ہے، لیا قت شاہوانی

کوئٹہ :تر جمان حکومت بلو چستان لیا قت شاہوانی نے کہاہے کہ بلوچستان میں سب سے زیادہ کیسز کوئٹہ سے رپورٹ ہوئے مثبت کیسز میں 500 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ خطرے کی گھنٹی ہے ویکسین مارکیٹ میں آگئی ہیں جو بزرگ افراد کو لگائی جارہی ہے، ہم کورونا کی وجہ سے لوگوں کی لاشیں گرتے نہیں دیکھنا چاہتے ہم نہیں چاہتے کہ لاک ڈاؤن یا اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کریں لیکن لگتا یہی ہے کہ عوام چاہتی ہے کہ لاک ڈاؤن کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو آفیسرز کلب کوئٹہ میں پر یس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت پوری دنیا کورونا کی تیسری لہر کی لپیٹ میں ہے کوئٹہ میں عوامی مقامات پرایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی ہے فاطمہ جناح اسپتال میں کورونا کیلئے مخصوص تمام بستر مریضوں سے بھر چکے ہیں بی ایم سی میں کورونا سیل میں مزید 40 بیڈ لگائیں گے ہیں کورونا کی روک تھام کا واحد حل ایس او پیز پر عمل درآمد ہے انہوں نے کہاکہ ایکٹو کیسز میں دس گناہ اضافہ ہوا ہے اس وقت ملک میں روزانہ کی بنیاد پر چار ہزار سے پانچ ہزار کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں بلوچستان میں کورونا کے کیسز کا 72فیصد کوئٹہ سے رپورٹ ہورہے ہیں کوئٹہ میں کورونا کے کیسز کی شرح 9فیصد تک پہنچ گئی ہے اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار کو بند رکھنے کافیصلہ کیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں کورونا کی ویکسی نیشن کیلئے 199مراکز قائم کئے گئے ہیں اب تک 97 ہزار ویکیسن وفاق نے بلوچستان کو دیئے ہیں جس میں سے 16 ہزار تک ہیلتھ ورکرز کو لگائی گئیں ہیں انہوں نے کہاکہ دفاتر میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کرایاجارہاہے جس کے پیش نظر دفاتر میں ملازمین کی تعداد کو محود کردیاگیاہے تاجر برادری سے گزارش ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال جاری کئے گئے ایس او پیز پر شہر ی اس بار بھی عمل درآمدکریں علماء سے گزارش ہے کہ کورونا ایس او پیز کی گائیڈ لائن پر عملدرآمد کریں ماہ رمضان میں مساجد میں کورونا سے بچاو کی ایس اوپیز پر عملدرآمد کرایاجائے اورزیادہ سے زیادہ مقامات پر ترویح کا اہتمام کرایاجائے تاکہ زیادہ اجتماع اکھٹا نہ ہوسکے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے رمضان میں کوئٹہ میں 8 دسترخواہ کا اہتمام اور تمام اضلاع میں سستا بازار لگایا جائے گا سرکاری نرخ نامے کے مطابق سستابازار میں لوگوں کو ریلیف فراہم کریں گے اگر سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو گراں فروشوں جیل جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے