وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سمندری حدود میں غیر مقامی ٹرالرز کی غیرقانونی آمد اور مچھلیاں پکڑنے کی سرگرمیوں کانوٹس

کوئٹہ :وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خا ن نے سمندری حدود میں غیر مقامی ٹرالرز کی غیرقانونی آمد اور مچھلیاں پکڑنے کی سرگرمیوں کانوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری فشریز سے وضا حت طلب کرلی۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان نے غیرقانونی ٹرالنگ کے عمل کے مسلسل جاری رہنے پر سخت برہمی کا اظہار کر تے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سیکرٹری فشریز کو خط لکھا جائے اور وضاحت طلب کی جائے کہ اس غیر قانونی سرگرمی کو اب تک کیوں نہیں روکا گیا غیر قانونی ٹرالنگ ماہی گیروں کی معاشی تباہی کا سبب بن رہی ہے انہوں نے کہاکہ اگر محکمہ ماہی گیری اس معاملے کو حل نہیں کرتا ہے تو قانونی کارروائی کی جائے گی اپنی سمندری حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام اور ماہی گیروں کے نقصان کے تدارک کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے