فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، ٹی ٹی پی کا دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد پیر عرف اسد مارا گیا، جو 2006ء سے کالعدم ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد پیر عرف اسد مارا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے