فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری سونپ دی گئی

اسلام آباد: حکومت نے ایک بار پھر فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری سونپ دی۔حکومت نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری سونپ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا کام سنبھالنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے فواد چوہدری موجودہ حکومت کے پہلے وزیراطلاعات تھے لیکن پھر انہیں عہدے سے ہٹاکر فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات بنایا گیا تھا اور بعد ازاں ان سے بھی یہ عہدہ واپس لے کر سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات تعینات کردیا گیا تھا تاہم گزشتہ ماہ شبلی فراز کی سینیٹ نشست کی مدت پوری ہونے کے بعد ان کا وفاقی وزیر کا عہدہ بھی ختم ہوگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے