صوبے کا امن کسی کو بھی خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، سردار محمد صالح بھوتانی
کوئٹہ : صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے حب میں فٹبال میچ کے دوران ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کو ہمارے نوجوان میدانوں میں کھیلتے ہوئے ایک آنکھ نہیں بھاتے فٹبال میچ کے کھلاڑیوں اور شائقین کو نشانہ بنانے والوں نے ملک و قوم دشمنی کا ثبوت دیا ہے حب اور صوبے کا امن کسی کو بھی خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے کہا کہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے بھائیوں اور بیٹوں کو زخمی دیکھ کر دلی دکھ پہنچا ہے اور اپنے آپ کو زخمی محسوس کررہا ہوں حب کے عوام،زخمیوں اور انکے اہلخانہ کسی بھی صورت اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں اپنے ساتھیوں کو ہدایت کردی ہے کہ فور ی طو رپر زخمیوں کی دیکھ بحال کے لئے ہسپتال پہنچیں انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور ضرورت پڑنے پر انہیں کراچی بھی منتقل کیا جائے زخمیوں کے علاج میں کسی بھی قسم کی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔دریں اثناء صوبائی وزیربلدیات نے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سیکورٹی فورسز سے رابطہ کرکے دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں اور زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات مہیا کرنے کی بھی ہدایت کی