دھماکہ بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی ناکام سازش ہے، میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگونے حب فٹبال گراؤنڈ میں میچ کے دوران ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی ناکام سازش ہے معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے منافی فعل ہے، وزیر داخلہ نے کہا کہ بزدل دشمن کو ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے کوئی بھی مقصد حاصل نہیں ہو سکتا انہوں نے سیکورٹی فورسز کو ہدایت کی دہشت گردی میں ملوث عناصرکو فوری قانون کی گرفت میں لانے کے ساتھ ساتھ دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری و بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے